موٹر وے کیس انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عابد ملہی سے متعلق کیا حکم جاری کیا

 


لاہور)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم عابد ملہی کو آج صبح انسداد دہشتگردی کی عدالت می چہرے کو ڈھانپ کر لایا گیا عابد کو ماڈل ٹاﺅن تھانہ سی آئی اے کی ٹیم عدالت لائی جبکہ دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو 28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیاہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عابد ملہی کی گرفتاری پر گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی عثمان بزدار کی جانب سے سی آئی اے افسران کے لیے خصوصی انعام کا اعلان بھی کیا گیا انہوں نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی لیکن ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا گیا، متاثرہ خاتون ک
انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں گے۔

یاد رہے ملزم کی گرفتاری کیلئے شیخوپورہ، قصور سمیت 70 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے مگر ہر بار ملزم عابد ملہی بھیس بدل کر اور چکمہ دے کر رفوچکر ہوتا رہا۔ پولیس نے تاندلیانوالہ میں ملزم عابد ملہی کی موجودگی پر چھاپہ مارا، ملزم پولیس کو چکمہ دے کر مانگا منڈی والد کے گھر پہنچا،جہاں 

Comments