Skip to main content

باجوہ صاحب آپ ہمارے لیے قابل احترام لیکن اپنے دوست سے بچیں جو آپ کو بدنام کرنے پر تلا ہ مولانافضل الرحمان

 

  

کراچی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم جب بھی تقریر کرتا ہے کوئی نہ کوئی بونگی مار کر راز فاش کر دیتا ہے۔باجوہ صاحب آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن اپنے دوست سےبچیںجو آپ کو بدنام کرنے پر  ۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں آنے والی حکومت کو تسلیم نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں ڈرانے، دھمکانےاور لالچ بھی دینے کی کوشش کی گی لیکن ہم نہ کسی کی دھمکیوں سے ڈرے نہ لالچ میں آئے اور اپنے موقف پر ڈٹے رہے کہ ہمیں یہ کٹھ پتلی حکومت منظور نہیں۔کٹھ پتلی وزیراعظم جب بھی تقریر کرتا ہے کوئی نہ کوئی بونگی مار کر راز فاش کر دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ آصف نے رات کے آٹھ بجے جنرل باجوہ کو فون کر کے کہا کہ میں ہار رہا ہوں مجھے جتواد ولیکن بیوقوف کو خیال نہیں آیا کہ میں اس بات کی تصدیق کر رہا ہوں کہ مجھےبھی جنرل باجوہ نے ہی جتوایا ہے نہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ باجوہ صاحب!ہم آپ کا بہت احترام کرتے ہیں لیکن آپ اپنے دوستوں سے بچیں جو آپ کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اگر عوام کو آج آپ سے شکایت ہے تو اس کا گلہ ہم سے نہ کیجئے اپنے دوستوں سے جا کر کریں

Comments